LIVE

پنجاب میں سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشنز، 11 ملزمان گرفتار: آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک
July 19, 2017
 

 پنجاب کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیم کے 11 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت پنجاب رینجرز، محکمہ انسداد دہشت گردی اور خفیہ اداروں نے مختلف شہروں میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیوں میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 11 افراد کو گرفتار کرلیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشنز لاہور، ڈیرہ غازی خان اور راولپنڈی میں کیے جس کے دوران گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق کالعدم تنظیم جماعت الاحرار سے ہے۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔