LIVE

ہالی ووڈ کی نئی اینیمیٹڈ فلم ’فرڈینینڈ‘ کا نیا ٹریلر

ویب ڈیسک
July 21, 2017
 

ایڈونچر اور کامیڈی فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم ’فرڈینینڈ‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

کارلوس سلڈانہا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے بیل کے گرد گھوم رہی ہے جسے لڑانا بلکل نہیں آتا اور وہ لڑائی سے زیادہ پھولوں کی خوشبو میں دلچسپی لیتا ہے۔

فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں معروف امریکی ریسلر جان سینا،مارک ویلے،جیبریل ایجلی سیاس،کیٹ میک کینن،پال فیج اور ٹریور نوہ سمیت دیگرشامل ہیں۔

پال فیج اور جان ڈیور کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 20thسنچری فاکس کے بینر تلے 15دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔