LIVE

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک
July 21, 2017
 

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید اور بیس سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بیت المقدس میں صیہونی فوج نے فلسطینیوں پر مظالم  کی انتہا کرتے ہوئے فائرنگ کی اور گرینیڈ بھی پھینکے جس سے بیس سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

احتجاج سے خوفزدہ اسرائیلی حکام  نے آج نماز جمعہ کے موقع پر پچاس سال سے کم عمر کے مردوں پر مسجد اقصیٰ میں  داخلے پر پابندی بھی لگا دی-