LIVE

پاکستانی ہائی کمشنرکی چین و بھوٹان کے سفیر وں سے ملاقات،بھارتی میڈیا

ویب ڈیسک
July 21, 2017
 

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی دہلی میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے ڈوکلام تنازع پر چین اور بھوٹان کے سفیر وں سے ملاقات کی ہے۔

بھارتی رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ہائی کمشنر عبد الباسط نے چینی سفیر اور بھوٹان کے سفیر سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں ۔ان ملاقاتوں میں چین اور بھارت کے درمیان جاری ڈوکلام تنازع پر بات چیت کی گئی ہے۔

بھارت نے متنازع علاقے ڈوکلام میں فوج بھیج رکھی ہے جہاں چینی فوج سڑک تعمیر کر رہی تھی ، بھارت کو خدشہ ہے کہ اگر یہ سڑک مکمل ہو جاتی ہے تو چین کو اس پر اسٹریٹیجک برتری حاصل ہو جائے گی۔