LIVE

عمران خان کے پاس ایسی کوئی چیز نہیں جس سے منی ٹریل ثابت ہوسکے، طلال چوہدری

ویب ڈیسک
July 23, 2017
 

مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے پاس ایسی کوئی چیز نہیں جس سے وہ منی ٹریل ثابت کرسکیں۔

عمران خان کی پریس کانفرنس کے بعد جیو نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس اپنی جائیداد کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں جب کہ وہ اپنی ذات سے متعلق سوالات کے جواب نہیں دے سکے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان  دیگر لوگوں کے پورے خاندان کی منی ٹریل کا مطالبہ کرتے ہیں اور ان کے پاس اپنی جائیداد کے ذرائع، منی ٹریل یا ٹیکس ڈاکیومینٹس کچھ بھی نہیں تاہم اگر ان سے منی ٹریل سے متعلق دستاویزات مانگی جائیں تو وہ جھوٹ کی ٹریل دیتے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ جھوٹ بولنے والے ایکسپوز ہورہے ہیں، عمران خان نے جو چیزیں فراہم کیں ان میں تضاد ہے جب کہ عمران خان دنیا کے واحد آدمی ہیں جن پر سابقہ بیوی بھی کروڑوں خرچ کرتی ہے۔