LIVE

الیکشن 2018 میں ہی ہونے چاہیے، یوسف رضا گیلانی

ویب ڈیسک
July 23, 2017
 

ملتان: سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کا موقف واضح ہے کہ اسمبلی کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے اور الیکشن 2018 میں ہی ہونے چاہیے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے خلاف اگر کوئی سازش ہورہی ہے تووہ عوام کواعتماد میں لیں۔

یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا سب کو انتظار کرنا چاہیے، لیکن موجودہ صورت حال میں عدالت اگر جلد فیصلہ سنا دے تو بہتر ہوگا۔