لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملہ کیس کی کینٹ کچہری میں سماعت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے ملزم شاہ حسین کی جانب سے اقدام قتل ختم کرنے کی درخواست خارج کردی۔
ملزم کی جانب سے خدیجہ کے ساتھ لی گئی تصاویر کو مقدمے کا حصہ بنانے کی درخواست بھی خارج کردی گئی۔
عدالت نے مدعیہ خدیجہ صدیقی کی جانب سے ملزم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ اس کے علاوہ مدعیہ کی جانب سے زخموں کی تصاویر شامل کرنے کی درخواست بھی خارج کر دی گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال مئی میں خدیجہ کو کلاس فیلو نے 23 مرتبہ چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا تھا۔