LIVE

مجھ پر لگائے الزامات نے شریف خاندان کے مالی جرائم کو قوم کے سامنے کھول کر رکھ دیا، عمران خان

ویب ڈیسک
July 25, 2017
 

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کی جانب سے جھوٹے الزامات لگانے پر شکر گزار ہوں جس کی وجہ سے احتساب کے عمل نے ان کے مالی جرائم کو قوم کے سامنے کھول کر رکھ دیا۔

چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ شریف خاندان اور ان کے خدمتگاروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان پر جھوٹے الزامات لگائے جس کے بعد وہ اپنے 40 سال مالی ریکارڈ سامنے لے آئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کے الزامات نے انہیں قوم کے سامنے احتساب کے لئے پیش ہونے کا موقع فراہم کیا جب کہ اسی احتساب کے عمل نے شریف خاندان کے مالی جرائم کو قوم کے سامنے کھول کر رکھ دیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری، جعل سازی اور جھوٹے حلف جیسے چھپے ہوئے جرائم قوم کے سامنے آچکے ہیں جنہوں نے شریف خاندان کو ایکسپوز کر دیا ہے۔