LIVE

وزیراعظم اور وزیروں کی بددیانتی انتہائی حیران کن ہے، عمران خان

ویب ڈیسک
July 27, 2017
 

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہےکہ وزیراعظم اور ان کے وزیروں کی بے نقاب ہونے والی بددیانتی انتہائی حیران کن ہے۔

عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

چیرمین تحریک انصاف کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ان کے لالچ سے تو ہم اگرچہ واقف ہیں مگر پھر بھی اتنی بددیانتی؟ وزیراعظم اور ان کے وزیروں کی بے نقاب ہونے والی بددیانتی انتہائی حیران کن ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سارے ہی جیب میں اقامے لے کر گھوم رہے ہیں اور حقیقت میں اقامہ بھاگنے اور خود کو بچانے کا آسان راستہ ہے۔

چیرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اماراتی مرکزی بینک غیررہائش پذیرافراد کے کھاتوں کی تفصیلات ظاہرکرے۔