LIVE

نواب شاہ: ہائی اوکٹین سے بھر آئل ٹینکر الٹ گیا

ویب ڈیسک
August 09, 2017
 

نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد قومی شاہراہ سکرنڈ شوگرمل اسٹاپ کے قریب کراچی سے لاہورجانے والا آئل ٹینکر الٹ گیا ہے۔ آئل ٹینکر میں 60 ہزار لیٹر ہائی اوکٹین آئل موجود ہے جو بہہ رہا ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے کے مقام والے علاقے کو سیل کردیا گیا ہےاور ساتھ ہی ریسیکو عملے کو بھی طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فائر برگیڈ کا عملہ بھی پہنچ گیا ہے تا کہ کوئی نا خوش گوار واقعہ پیش نہ آسکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر میں 60 ہزار لیٹر ہائی اوکٹین تیل ہے جو بہہ رہا ہے یاد ہے کہ نواب شاہ میں 9 روز میں یہ چوتھا آئل ٹینکر حادثہ ہوا ہے ۔