LIVE

چین میں مسافر بس کو حادثہ، 36 افراد ہلاک

ویب ڈیسک
August 11, 2017
 

چین میں مسافربس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں بس میں سوار 36 مسافر ہلاک ہوگئے۔

چین کے مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حادثہ جمعرات کی رات اس وقت پیش آیا جب مسافر بس شمال میں واقع لویانگ شہر سے جارہی تھی کہ اس دوران سرنگ کی دیوار سے ٹکرا گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں 13 مسافر بھی زخمی ہوئے ہیں، حادثے کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔