LIVE

آزادی ٹرین کے لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال

ویب ڈیسک
August 16, 2017
 

مارگلہ اسٹیشن سے 12 اگست کو روانہ ہونے والی آزادی ٹرین لاہور پہنچ گئی جہاں ٹرین کا شاندار استقبال کیا گیا۔

لاہور ریلوے اسٹیشن پر جشن آزادی کی مناسبت سے مارگلہ اسٹیشن سے چلنے والی خصوصی آزادی ٹرین  پہنچی تو بینڈز نے قومی نغموں کی دھنیں بجاکر اس کا استقبال کیا۔

اس موقع پر اعلیٰ ریلوے حکام اور مسافروں کے علاوہ عام لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ آزادی ٹرین سے انہیں تحریک پاکستان کے بارے میں قیمتی معلومات حاصل کرنے کاموقع ملتا ہے۔

آزادی ٹرین 8 فلوٹس اور 5 گیلریز پر مشتمل ہے، فلوٹس پر چاروں صوبوں کی ثقافت کی عکاسی کی گئی ہے۔ ایک گیلری میں لیاقت علی خان ، حسین شہید سہروردی ، ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو سمیت 11 وزرائے اعظم کی تصویریں آویزاں ہیں۔

آزادی ٹرین 17 اگست کی صبح لاہور سے اپنی اگلی منزل کی طرف روانہ ہوگی اور 50 سے زائد اسٹیشنوں پر رکتی ہوئی 6 ستمبر کو اپنی آخری منزل کراچی پہنچے گی جہاں دوروز اس کی نمائش جاری رہے گی۔