LIVE

گوگل کا آواز کو تحریر میں تبدیل کرنےوالا فیچر متعارف

ویب ڈیسک
August 17, 2017
 

گوگل نے 30 نئی زبانوں میں اسپیچ ٹو ٹیکسٹ فیچر (آواز کو الفاظ میں تبدیل کرنے والا فیچر) متعارف کروادیا جس میں اردو زبان بھی شامل ہے۔

اس فیچر کے ذریعے آپ باآسانی اردو میں کہے گئے کسی بھی لفظ کو تحریر کی شکل دے سکتے ہیں جبکہ اسی فیچر کے ذریعے اس کا دیگر زبانوں میں ترجمہ اور سرچ بھی کیا جاسکتا ہے۔

گوگل کی جانب سے نئی زبانوں میں اردو، بنگالی، گجراتی، کناڈا، ملیالم، مراٹھی، تامل اور تیلوگو شامل ہیں۔

گوگل کے صارفین اب اس فیچر کو گوگل سرچ ایپ اور جی بورڈ کے ذریعے استعمال کرسکیں گے۔

گوگل کا یہ فیچر 119 زبانوں کے لیے دستیاب ہے۔