LIVE

فلم ’ تھور ریگنوروک‘ کا نیا ٹریلر جاری

ویب ڈیسک
August 18, 2017
 

ہالی ووڈ اور سپر ہیرو فلموں کے دیوانے ہو جائیں تیار کیونکہ سن 2011ء کی بلاک بسٹر ہٹ فلم تھور کے سیکوئل ’تھور ریگنوروک‘کا نیا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔


ہدایتکارٹیکا ویٹیٹی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں سپر ہیرو تھور اپنے ہتھوڑے کے بغیرطاقتور دشمن سے اپنے لوگوں کو بچاتا دکھائی دے گا۔

فلم کی کاسٹ میں کرس ہیمسورتھ، ٹام ہیڈلسٹن، اینتھونی ہاپکنز، کارل اربن، ادریس ایلبا اور ٹیسا تھامپسن شامل ہیں۔





کیون فیج کی پروڈیوس کردہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم 3نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔