LIVE

الیکشن کمیشن کا توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کیلئے عمران خان کو نوٹس

ویب ڈیسک
August 19, 2017
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کے لیے انہیں شوکاز نوٹس بھجوا دیا جس میں ان سے 23 اگست تک جواب طلب کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کیس میں ہائی کورٹ جیسے اختیارات حاصل ہیں کیوں نہ آپ کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہےکہ نازیبا کلمات کہنے پرعمران خان کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع ہوئی، پہلی سماعت پرہی ریمارکس دیئے تھے کہ عمران خان نے معافی نہیں مانگی، مقصد یہ تھا کہ عمران خان معذرت کرلیں۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کیس میں ہائی کورٹ جیسے اختیارات حاصل ہیں، جب بھی کسی ادارے کو انتظامی اور عدالتی اختیارات دیئے جاتے ہیں اسے اپنی آزادی برقرار رکھنا ہوتی ہے،الیکشن کمیشن کو اپنے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کا اختیار حاصل ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے باغی بانی رکن اکبر ایس بابر نے عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق پی ٹی آئی چیرمین کی درخواست کو الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا تھا۔