LIVE

بالی وڈ اداکاراؤں کے ’فیشن ورلڈ‘ میں جلوے

ویب ڈیسک
September 07, 2017
 

فلموں میں کام کے ساتھ ساتھ بالی وڈ اداکارائیں ان دنوں فیشن کی دنیا میں بھی خوب اپنے جلوے بکھیر رہی ہیں۔

بھارت کے مشہور پٹودی خاندان کی بہو کرینہ کپور نے اپنے صاحبزادے تیمور کی پیدائش کے بعد پہلی مرتبہ فیشن شوٹ کروایا اور اس کی تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شئیر کی جسے ان کے مداع کافی پسند کر رہے ہیں۔

ایک میگزین کے لیے کیے گئے اس شوٹ میں کرینہ نے ہلکا گلابی رنگ کا خوبصورت اسٹائلش لباس زیب تن کیا ہوا ہے جب کہ ان کی آنکھوں پر اسموکی میک اپ دیکھا جا سکتا ہے۔





























فلمی ستاروں میں مقبول انسٹاگرام پر کرینہ کے ساتھ ساتھ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور سوناکشی سنہا بھی حالیہ فیش شوٹ میں ملبوسات کی تشہیر کرتی نظر آتی ہیں۔

دپیکا پڈوکون کو خصوصی طور پر موسم خزاں کے لیے تیار کیے گئے ملبوسات میں دیکھا جا سکتا ہے۔

فیشن شوٹ کے دوران دپیکا نے ہیپی، بوہو اور ریٹرو فیشن کو اپنایا۔

 
بشکریہ دپیکا پڈوکون فیشن شوٹ انسٹاگرام فوٹو۔ 

سوناکشی سنہا نے بھی ایک مقامی میگزین کے لیے فوٹو شوٹ  کیا اور منفرد انداز میں اپنی تصاویر بنوائیں۔

سوناکشی نے بھارتی ڈیزائنر کی روایتی لہنگا اسٹائل میکسی پہنی جس میں انہوں نے جیولری میں چوکر کی نمائش کی۔