LIVE

عمران فاروق کیس: ذمہ داروں کو کٹہرے میں لاکر رہیں گے، اسکاٹ لینڈ یارڈ

ویب ڈیسک
September 16, 2017
 

لندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہےکہ عمران فاروق قتل کیس کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر رہیں گے۔

عمران فاروق کو 7 سال قبل 16 ستمبر کو لندن میں ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا جس کے بعد سے اب تک برطانوی تحقیقاتی ادارے کیس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

جیونیوز کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور نئی تحقیقات پر بھی پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہےکہ قتل کیس میں ذمہ داروں کو کٹہرے میں لاکر رہیں گے۔