LIVE

ضمنی انتخابات کے انتظامات سے مطمئن ہوں، یاسمین راشد

ویب ڈیسک
September 17, 2017
 

پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے انتظامات سے مطمئن ہوں۔

یاسمین راشد نے لاہور کے کوپر روڈ پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور پولنگ اسٹیشن کے اندر انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار لوگوں کو سہولیات مہیاکریں اور رکاوٹیں نہ ڈالیں کیوں کہ پولیس جتنی حکومت کی ہے اتنی ہماری بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے میں بہت پرامید ہوں اور الیکشن مہم کے دوران گھر گھر گئی ہوں اور حلقے کی گلی گلی میں ووٹ کی اہمیت کے لیے مہم کی تھی۔

واضح رہے کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کلثوم نواز اور پی ٹی آئی کی امید وار یاسمین راشد کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔