LIVE

لندن سے بیٹھ کر بھی پارٹیاں چلتی رہیں لیکن نوازشریف واپس آئیں گے، مشاہداللہ

ویب ڈیسک
September 20, 2017
 

کراچی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہداللہ خان کا کہنا ہےکہ نوازشریف وطن واپس آئیں گے۔

جیونیوز کے پروگرام جیوپاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہداللہ خان نے کہا کہ پاکستان میں لندن سے بیٹھ کر بھی پارٹیاں چلائی جاتی رہی ہیں اور وہ پارٹیاں 20 سے 25 سال تک چلتی رہیں لیکن نوازشریف وطن واپس آئیں گے۔

مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نوازشریف سینئر ترین لیڈر ہیں اور تین مرتبہ وزیراعظم بنے، اگر وہ جیل چلے گئے تو کون سا پہلی بار جائیں گے، انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کیونکہ نوازشریف نے پہلے بھی قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔