LIVE

ایگزیکٹ کے جعلی ڈگریوں کے کاروبار سے سالانہ ایک ارب ڈالر کمانے کا انکشاف

ویب ڈیسک
September 23, 2017
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


کینیڈین میڈیا نے ایف بی آئی کے سابق عہدیدار کے حوالے سےانکشاف کیا ہے کہ جعلی ڈگریاں بیچنے میں بدنام ایگزیکٹ گھناؤنے کاروبار سے سالانہ ایک ارب ڈالر کماتی تھی۔

کینڈیین میڈیا کے مطابق ایف بی آر کے سابق عہدیدار نے انکشاف کیا کہ ایگزیکٹ کے 19 ممالک کے 35 بنکوں میں اکاؤنٹس تھے۔

جب کہ کینیڈامیں وزیر، سیاستدانوں اورڈاکٹروں سمیت 800 شہریوں کی ڈگریاں بھی جعلی ہیں اور کئی ایگزیکٹ کی ایک ہی یونیورسٹی کاشکارہوئے۔

ایگزیکٹ کی 100 کے قریب جعلی یونیورسٹیاں تھیں جنہیں ڈگریاں لینے کے خواہش مند افراد کو پھانسنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔