LIVE

ماہرہ خان پر تنقید کے نشتر رنبیر کو بھی برداشت نہ ہوئے

ویب ڈیسک
September 23, 2017
 

ماہرہ خان پر مداحوں کی تنقید رنبیر کپور کو بھی برداشت نہ ہوئی اور وہ اداکارہ کے لیے خود میدان میں اتر گئے ہیں۔

ماہرہ اور رنبیر کی نیو یارک سے سامنے آنے والی تصاویر کے بعد ماہرہ تنقید کی زد میں ہیں تاہم ماہرہ کی جانب سے اب تک کوئی بات نہیں کی گئی لیکن شوبز کی شخصیات ان کے حق میں بول پڑی ہیں اور اب رنبیر کپور خود بھی میدان میں آگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ ماہرہ خان کی صلاحیتوں اور ان کی خوبرو شخصیت کی وجہ سے پسند کرتے ہیں اور عزت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ماہرہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے یہ انتہائی غلط ہے، مرد اور عورت کے لئے دو طرفہ نظریہ نہیں ہونا چاہیے،کسی کو حق نہیں کہ وہ ان کے بارے میں کوئی رائے قائم کرے۔

رنبیر نے مداحوں سے  درخواست کی کہ وہ منفی چیزیں پھیلانا بند کریں، خدا کی دی ہوئی خوبصورت زندگی کو آگے بڑھائیں اور سب بھول جائیں۔