LIVE

خواتین پر حملے: گزشتہ روز زخمی حالت میں اسپتال پہنچنے والا نوجوان شامل تفتیش

طلحہ ہاشمی
October 08, 2017
 

کراچی پولیس نے موٹر سائیکل سوار کی جانب سے مبینہ طور پر تیز دھار آلے کے ذریعے زخمی کیے جانے والے شخص کو شامل تفتیش کرتے ہوئے حراست میں لے لیا ہے۔

گزشتہ روز نعمان نامی ایک ہسپتال پہنچا تھا جس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس پر موٹر سائیکل سوار نے تیز دھار آلے سے حملہ کیا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ سمیع اللہ کے مبطاق گزشتہ روز گلستان جوہر میں زخمی ہونے والے شخص نے اپنا بیان تبدیل کیا ہے، لڑکے کے پولیس اور میڈیا کو دیے گئے بیان میں تضاد پایا جاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ زخمی نعمان نے پولیس کوبیان میں راڈ سے زخمی کرنے کا بتایا جبکہ میڈیا کو بیان میں اس نے چھری سے زخمی کرنے کا بتایا۔

انہوں نے کہا کہ زخمی نوجوان سے مزید تفتیش کررہے ہیں جبکہ چھاپوں کے دوران مزید چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ ڈاکٹرز کے مطابق زخم کی نوعیت ایسی ہے کہ نوجوان نے خود کوزخمی کیا جبکہ حراست میں لیے گئے نوجوان کا حلیہ گلستان جوہر میں وارداتیں کرنے والے ملزم سے بھی ملتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ زیر حراست نوجوان کاجھوٹ پکڑنے والی مشین سے بھی ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔