LIVE

انوشکا کے ڈیزائن چوری کے نکلے

ویب ڈیسک
October 12, 2017
 

بھارتی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما کی اپنی فیشن برانڈ متعارف کروانے کی خوشی زیادہ دن نہ چل سکی اور ایک چینی کمپنی نے الزام عائد کیا ہے کہ انوشکا شرما نے ان کے ڈیزائن چوری کیے ہیں۔

انوشکا شرما نے گزشتہ ہفتہ اپنے فیشن ہاؤس 'نش 'کے باقاعدہ آغاز کیا اور کپڑوں کے کئی ڈیزائن متعارف کروائے جن تشہیر میں وہ مصروف ہیں۔

نش برانڈ کی لاونچنگ کے دوران انوشکا کا کہنا تھا کہ انہیں پچھلے ایک سال سے ملبوسات کی ڈیزائننگ اور رنگوں میں کافی دلچسپی تھی جس کی وجہ سے وہ فیشن ڈیزائننگ کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں۔


ایک چینی فیشن کمپنی نے یہ الزام عائد کیا ہےکہ انوشکا شرما نے ان کے ڈیزائن چینی ای کامرس ویب سائٹ سے 'کاپی' کیے ہیں۔

انوشکا نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کے وہ کچھ ڈیزائن کاپی کرنے کو تسلیم کرتی ہیں اور یقین دہانی کی کہ انہیں فروخت نہیں کیا جائے گا، انہیں وہ ڈیزائن بے حد پسند تھے اس لئے انہیں بنایا گیا۔

ڈیزائن کاپی کرنے پر کچھ گاہکوں کی جانب سے بھروسہ ختم ہونے کے ردعمل کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا کے بزنس ساتھی 'پاون اگروال' کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی ڈیزائن چوری نہیں کئے ہیں۔ ملبوسات کے رنگ اور ملتے جلتے ڈیزائن کی بنا پر ڈیزائن ایک جیسے ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے اس مشکل سے بچتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ملبوسات کے ڈیزائننگ کے بعد انہیں بھی یہ شک ہوا تھا کہ یہ ڈیزائنز چینی برانڈ سے کچھ کچھ ملتے ہیں۔

شدید دباؤ کے باعث انہوں نے انوشکا کو بزنس پارٹنر ماننے سے ہی انکار کردیا اور کہا کہ ان کو بس برانڈ کی تشہیر کے لئے بطور ماڈل لیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی انوشکا نے اپنی صلاحیتوں کو فلم کی پروڈکشن میں آزمایا تھا جس میں وہ ناکام ہوگئی تھیں۔