LIVE

کرم ایجنسی ،ڈرون حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی

جیو نیوز
October 16, 2017
 

کرم ایجنسی کے قریب پاک افغان سرحد پر ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی، حملے میں شدت پسند کمانڈر کے مارے جانے کی بھی اطلاع ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر ڈرون حملے میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور 4سے 6 میزائل داغے گئے۔

تباہ شدہ ملبے سے اب تک 20 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیںجبکہ حملے میں شدت پسند کمانڈر کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔

ادھر پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے اب تک یہ تعین نہیں کیا جاسکا کہ ڈرون حملہ پاکستانی علاقے میں کیا گیا یا افغانستان میں۔