LIVE

نجم سیٹھی کراچی میں پی ایس ایل کیلئے کل وزیراعلیٰ سے ملیں گے

ویب ڈیسک
October 17, 2017
 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی کراچی میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد کے لئے کل وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے درمیان کل صبح گیارہ بجے ملاقات شیڈول ہے جس میں پی ایس ایل تھری کے کچھ میچز کراچی میں کرانے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کرانے کے لئے چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو سیکیورٹی سمیت ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ورلڈ الیون ٹیم کی آمد کے موقع پر ایک میچ کراچی میں کرانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ جلد عالمی کرکٹر ملک کے دیگر شہروں میں بھی کھیلیں گے۔