پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف لاہور میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے ٹکٹوں کی مالیت کم رکھنے پر غور شروع کردیا ہے۔
حال ہی میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ورلڈ الیون کے خلاف تین میچز پر مشتمل سیریز کے لئے ٹکٹوں کی مالیت 500 روپے سے 8 ہزار روپے رکھی گئی تھی جس پر شائقین کرکٹ نے شدید تنقید کی۔
تاہم اب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ نے ٹکٹوں کی مالیت کم رکھنے پر غور شروع کردیا اور شعبہ مارکیٹنگ مالیت کم رکھنے سے متعلق رپورٹ چیرمین پی سی بی کو دے گا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سری لنکا کے خلاف 29 اکتوبر کو کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے ٹکٹ 500 سے 4 ہزار روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔