LIVE

واٹس ایپ پر اب 'گروپ کال' کی سہولت جلد دستیاب ہوگی

ویب ڈیسک
October 22, 2017
 

واٹس ایپ اب صارفین کے لئے ویڈیو کال کے بعد گروپ کال کی سہولت لارہا ہے جسے بہت جلد فراہم کردیا جائے گا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد واٹس ایپ صارفین کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ سوشل میڈیا ایپ نے صارفین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ انہیں بہت جلد گروپ ویڈیو کال کی سہولت دستیاب ہوگی۔

اس فیچر سے ناصرف وائس کال پر ایک سے زائد افراد سے بات کی جا سکے گی بلکہ ویڈیو کال بھی ہوسکے گی۔

ابتدائی طور پر 2.17.70 واٹس ایپ ورژن پر گروپ کال کا آزمائشی بنیاد پر جائزہ لیا گیا جس کی تصدیق بھی کی جاچکی ہے۔

واٹس ایپ ممکنہ طور پر گروپ کال فیچر۔

اس سے قبل بھی واٹس ایپ کے کئی فیچرز میں اضافہ دیکھا جا چکا ہے جس میں، اسٹوری اسٹیٹس، کلر اسٹیٹس فیچرز ایموجیز اور دیگر شامل ہیں۔