قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لئے لاہور سے دبئی روانہ ہوگئے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 26 اکتوبر سے ہوگا اور فاسٹ بولر محمد عامر سری لنکا کے خلاف قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو جوائن کر کے لئے دبئی روانہ ہوگئے۔
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران محمد عامر پنڈلی کی انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے ایک روزہ سیریز سے بھی باہر ہوگئے تھے۔
تاہم فاسٹ بولر اب مکمل طور پر فٹ ہیں اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ بھی ہیں۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 26 اور دوسرا 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
سیریز کا تیسرا اور آخری میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔