LIVE

سونے اور ہیروں سے سجی دنیا کی مہنگی ترین سینڈل

ویب ڈیسک
October 27, 2017
 

سونے اور ہیروں سے بنے زیورات تو سب نے دیکھے ہیں لیکن اب ان سے دنیا کی مہنگی ترین سینڈل بھی تیار کر لی گئی ہے۔

برطانوی ڈیزائنر ڈیبی ونگھم نے سونے اور ایک ہزار ہیروں کو استعمال کرتے ہوئے ایک سینڈل بنائی ہے۔

اس سینڈل کو مشین کے بجائے ہاتھ سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کی تیاری میں تقریبا 100 کاریگروں نے کام کیا ہے اور اس میں خاص طور پر 18 کیرٹ گولڈ کا دھاگا استعمال کیا گیا ہے جب کہ سینڈل کا چمڑا 24 کیرٹ گولڈ کے رنگ سے رنگا ہے۔

سینڈل پر چمبیلی کے پھول کا ڈیزائن بنایا گیا ہے جو کہ چمڑے تیار کیا گیا ہے اور  ان کے اوپر ہیرے لگائے ہیں۔

اس سینڈل کی قیمت 11 ملین پاؤنڈ مقرر کی گئی جو پاکستانی کرنسی میں یہ رقم ڈیڑھ ارب روپے کے قریب ہے۔

اس قبل بھی ڈیبی ونگھم دنیا کی سب سے مہنگا لباس بنا چکی ہیں۔

سینڈل ڈیزائنر ڈیبی ونگھم۔