LIVE

کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

ویب ڈیسک
November 14, 2017
 

دو روز قبل محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو بارش کی خوشخبری سنائی تھی لیکن اب شہر قائد کے باسیوں کے لئے بری خبر یہ ہے کہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والا بارش برسانے والا سسٹم سندھ سے نکل گیا ہے جس کے بعد کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے اور جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز کی بارش اور سرد ہوائیں چلنے سے کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں موسم جزوی ابر آلود ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔