LIVE

برطانوی ایئرلائن نے گروپ بورڈنگ کا نیا سسٹم متعارف کرادیا

ویب ڈیسک
November 19, 2017
 

برطانوی ائیر لائن نے اپنی تمام فلائٹس پر گروپ بورڈنگ کا نیا سسٹم متعارف کرادیا۔

برطانوی ایئرلائن کے مطابق گروپ بورڈنگ کے نئے نظام کے تحت جو مسافر سب سے کم کرایہ دے گا، وہ سب سے آخر میں بورڈنگ کرے گا۔ 

برطانیہ کی ائیر لائن کے نیوز لیٹر کے مطابق آن لائن یا ائیرپورٹ پر چیک ان کرنے والے دونوں قسم کے مسافروں کو ایک سے لے کر پانچ کے درمیان گروپ نمبر اسائن کیا جائے گا جو بورڈنگ پاس پر نمایاں طور پر نظر آئے گا۔ 

جس مسافر کا جتنا کم نمبر ہوگا ، وہ مسافر اتنی جلدی بورڈنگ کرسکے گا جب کہ ائیر لائن کے ایگزیکٹو کلب گولڈ ممبرز کو سب سے پہلے ترجیح دی جائے گی۔