LIVE

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کوئٹہ کا دورہ

ویب ڈیسک
November 23, 2017
 

کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کوئٹہ پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خوشحال بلوچستان سے متعلق سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اہم اجلاس میں شریک ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ خوشحال بلوچستان پروگرام کا آغاز کردیاگیا جس کا مقصد بلوچستان میں معاشی اور سماجی استحکام لاناہے جب کہ پروگرام کا مقصد سیکیورٹی صورتحال کو بھی مستحکم بنانا ہے