LIVE

بھارتی جیل میں کم عمر پاکستانی بچے کی قید کا انکشاف

اعزاز سید
November 30, 2017
 

بھارت کے شہر امرتسر کی جیل میں نو عمر پاکستانی بچے کی قید کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام کی جانب سے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو آگاہ کیا گیا کہ 17 مئی کو ایک بچے کو گرفتار کیا گیا جو امرتسر کی جیل میں قید ہے، نوعمر لڑکا بولنے اور سننے کی صلاحیتوں سے محروم ہے۔

پاکستانی ہائی کمیشن کو بتایا گیا کہ بچہ قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر اور پاکستانی کرنسی کو پہچانتا ہے۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام نے اسلام آباد میں وزارت داخلہ کے حکام سے کہا ہے کہ وہ بھارتی جیل میں قید پاکستانی بچے کے والدین کو تلاش کریں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی بھارت کی امرتسر جیل سے دو پاکستانی خواتین اور ایک بچی کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔