LIVE

بدبودار موزوں نے بھارتی مسافر کو جیل پہنچادیا

ویب ڈیسک
December 01, 2017
 

بھارتی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس کے بدبودار موزوں کے باعث ان میں اور ایک دیگر مسافر کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 27 سالہ پراکاش کمار کے خلاف شکایت درج کرلی گئی ہے جن پر لوگوں کو پریشانی میں مبتلا کرنے سے متعلق دفعہ عائد کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پراکاش کمار نے نئی دہلی جانے والی ایک بس کے راستے کے دوران اپنے موزے اور جوتے اتارے۔

بدبو اتنی تیز تھی کہ دیگر مسافروں کو پراکاش کمار سے جوتے اور موزے بیگ میں رکھنے یا پھینکنے کی درخواست کرنا پڑی تاہم انہوں نے انکار کردیا جس پر تنازع کھڑا ہوگیا۔

مسافروں نے بس ڈرائیور کو ہماچل پرادیش کے ایک پولیس اسٹیشن پر جانے کو کہا جہاں پراکاش کے خلاف شکایت درج کی گئی۔

کراکاش نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ان کے موزوں میں سے بدبو نہیں آرہی تھی اور مسافروں نے ان سے بلاوجہ جھگڑا کیا۔

بعدازاں پراکاش کو ضمانت پر ریا کردیا گیا۔