LIVE

انوشکا-ویرات اپنے دوسرے استقبالیے کیلئے ممبئی پہنچ گئے

ویب ڈیسک
December 23, 2017
 

انوشکا اور ویرات اپنے دوسرے استقبالیہ کے لیے ممبئی پہنچ گئے—فوٹو/بشکریہ انسٹاگرام

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے دہلی کے بعد ممبئی استقبالیے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں جس کے لیے نوبیاہتا جوڑا ممبئی پہنچ چکا ہے۔

دہلی میں 21 دسمبر کو ہونے والے استقبالیے میں بھارتی وزیراعظم سمیت کچھ کرکٹ اسٹارز نے بھی شرکت کی جن میں سریش رائنا، شیکر دھون اور دیگر شامل تھے۔

دہلی استقبالیہ تقریب میں لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

ممبئی میں ہونے والی استقبالیہ تقریب سینٹ ریجس ہوٹل میں 26 دسمبر کو ہوگی جس میں نامور بالی وڈ اور کرکٹ اسٹارز کی شرکت متوقع ہے۔

انوشکا اور ویرات کی ممبئی ایئرپورٹ آمد کے موقع پر لی گئی کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر ہورہی ہیں۔