LIVE

سیکریٹری پورٹ قاسم اتھارٹی محمد ثاقب دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

احمد سبحان
January 02, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


اسلام آباد: سیکریٹری پورٹ قاسم اتھارٹی محمد ثاقب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے میری ٹائم کا اجلاس جاری تھا کہ اچانک سیکریٹری پورٹ قاسم اتھارٹی محمد ثاقب کودل کا دورہ پڑا۔

محمد ثاقب کو چیئرمین سینیٹ کی گاڑی میں فوری طور پر نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ انتقال کرگئے۔ اسپتال ذرائع نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد ثاقب کو قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران دل کا دورہ پڑا اور وہ گر گئے، اسپتال آنے سے قبل ہی ان کا انتقال ہوچکا تھا۔