LIVE

تحریک انصاف کا مولانا سمیع الحق کو سینیٹر منتخب کرانے کا فیصلہ، ذرائع

ایاز اکبر یوسف زئی
February 03, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولاناسمیع الحق کو منتخب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا سمیع الحق سینیٹ انتخابات میں خیبر پختونخوا سے حصہ لیں گے۔

مولانا سمیع الحق تحریک انصاف کے ساتھ انتخابی اتحاد کرچکے ہیں اور آئندہ عام انتخابات میں جے یو آئی س تحریک انصاف کی حمایت کرے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور جمعیت علمائے اسلام (س) سربراہ عمران خان نے ملاقات کی تھی جس  کے اگلے روز ہی دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی اتحاد کی خبریں گردش کرنے لگیں تھی جس کی مولانا سمیع الحق نے تصدیق کی تھی۔