20 نومبر ، 2017
نوشہرہ: جمعیت علماءاسلام (س) کےسربراہ مولانا سمیع الحق نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ سیاسی اتحاد کی تصدیق کردی ہے۔
جیو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان سے انتخابی اتحاد کی تفصیلات طے ہونا باقی ہیں۔
مولانا سمیع الحق نے کہا کہ اتحاد سے 2018 کے انتخابات میں تحریک انصاف کو فائدہ ہوگا۔
حال ہی میں بحال ہونے والی متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے بظاہر جے یو آئی (ف ) اور جماعت اسلامی کا اتحاد ہے۔
خیال رہے کہ عمران خان اور مولانا سمیع الحق کی گزشتہ روز ملاقات ہوئی تھی جس کے دوران سیاسی اتحاد پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
جمیعت علمائے اسلام 2002 میں وجود میں آنے والے اتحاد ایم ایم اے کا حصہ رہ چکی ہے۔