LIVE

سعودی شہری کی ایک ہی دن میں 4 شادیاں

ویب ڈیسک
February 13, 2018
 

کہتے ہیں اگر اچھا جیون ساتھی مل جائے تو سہرا باندھنے میں دیر نہیں لگانی چاہیے لیکن سعودی شہری کو  اس قدر جلدی تھی کہ ایک ہی دن چار شادیاں کر لیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ایک سعودی شہری نے ایک ہی دن مراکش سے تعلق رکھنے والی 4 خواتین سے شادی کرلی ۔

ایک ساتھ چار شادیاں کرنے کے اس انوکھے واقعے نے جہاں ایک طرف لوگوں کو حیران کر دیا ہے وہیں اس شخص کومذاق اور خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر اس انوکھے دلہا کی چار شادیوں کا ٹرینڈ بنا دیا گیا اور لوگ دلچسپ ٹوئٹس کے ذریعے اپنی اپنی رائے کا اظہار کرتے دکھائی دئیے۔