LIVE

لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں، ٹیم منجمنٹ کی داتا دربار حاضری

جیو نیوز
February 13, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے ٹیم منجمنٹ کے ہمراہ داتا دربار پر حاضری دی۔

حاضری دینے والے کھلاڑیوں میں مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل، لیگ اسپنر یاسر شاہ، اوپننگ بلے باز فخر زمان، آل راؤنڈر بلاول بھٹی اور دیگر کھلاڑی شامل تھے۔

اس کے علاوہ لاہور قلندرز کے چیئرمین فواد رانا، سی ای او عاطف رانا اور ہیڈ کوچ عاقب جاوید بھی ٹیم کے ہمراہ داتا دربار گئے۔

کھلاڑیوں اور منجمنٹ نے داتا دربار پر خصوصی دعائیں کی۔