بیرون ممالک میں کاروباری مواقع کی آگہی کے لیے پاک قطر بزنس کانفرنس 26 فروی کو دوحا میں منعقد ہو گی۔
راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ریجنل ٹریڈ کمیٹی کے چیئرمین خورشید برلاس نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا کہ بیرون ممالک کاروباری مواقع کے فروغ اور ان سے استفادہ کے لیے راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام دوحا قطر میں دو روزہ ”بزنس کانفرنس “کا انعقاد فروری کی 26اور 27تاریخ کو کیاجائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم میں اضافے کے اقدامات کو تقویت دینا ہے تاکہ دونوں ممالک کی تجارتی مصنوعات کے باہمی تبادلے سے برآمدات کو فروغ مل سکے۔