LIVE

ن لیگ کا اہم اجلاس، نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں اورکارکنوں کو لطیفہ بھی سنادیا

جیو نیوز
February 22, 2018
 

ویسے تو سابق وزیراعظم نواز شریف کے ستارے گردش میں دکھائی دے رہے ہیں جو گزشتہ روز سپریم کورٹ کے انتخابی اصلاحات کیس کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ نواز کی صدارت کے لیے نااہل ہوگئے ہیں۔

تاہم معاملے پر مشاورت کے لیے پنجاب ہاؤس میں پارٹی کے اہم اجلاس کے دوران انہوں نے کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں کو ایک لطیفہ سنایا جس پر پوری محفل ہنسنے پر مجبور ہوگئی۔