LIVE

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے کمی سے 111.90 روپے پر آگیا

ویب ڈیسک
March 12, 2018
 

کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے کمی سے 111.90 روپے پر آگیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو 55 پیسے مہنگا ہوکر 138.30 روپے کا ہوگیا جب کہ برطانوی پاؤنڈ 30 پیسے مہنگا ہوکر 155.30 روپے تک چلا گیا۔

اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 5 پیسے سستا ہوکر 29.85 روپے کا ہوگیا جبکہ امارتی درہم 30.60 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔