LIVE

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان 53 برس کے ہوگئے

ویب ڈیسک
March 14, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.



بالی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان آج اپنی 53 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

عامر خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے مداحوں اور بالی وڈ اسٹارز سمیت کرکٹرز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے مبارکبادی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے عامر خان کی اپنے ساتھ ایک تصویر شیئر کرکے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔











بھارتی کرکٹر محمد کیف نے بھی عامر خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔













مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے بھی عامر خان کو جنم دن پر مبارکباد دی۔





عامر خان کے مداحوں نے بھی انہیں اپنے اپنے انداز سے سالگرہ کی مبارکباد دی۔
















عامر خان کا فنی سفر

14 مارچ 1965ءکو ممبئی میں پیدا ہونے والے عامر خان نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 1973 میں بحیثیت چائلڈ اسٹار فلم 'یادوں کی بارات' سے کیا، جسے ان کے انکل ناصر حسین نے پروڈیوس کیا تھا۔

اس کے بعد عامر خان 1988ء میں فلم 'قیا مت سے قیامت تک' میں بطور ہیرو جلوہ گر ہوئے اور جو ہی چاولہ کے مدمقابل لاجواب اداکاری کے جوہر دکھا کر نہ صرف بالی وڈ میں اپنی آمد کا اعلان کیا بلکہ شائقین کے دل بھی جیت لیے۔

اس فلم کے بعد ان کی کامیابیوں اور شہرت کی فہرست طویل ہوتی چلی گئی اور 1988 میں ہی عامر نے پہلا نیشنل فلم ایوارڈ اپنے نام کیا۔

عامر خان  کی مشہور فلموں میں راکھ، دل، دیوانہ مجھ سا نہیں،دل ہے کہ مانتا نہیں، جو جیتا وہ سکندر، ہم ہیں راہی پیار کے، انداز اپنا اپنا، بازی، رنگیلا، راجہ ہندوستانی، سرفروش،غلام، دل چاہتا ہے، لگان، رنگ دے بسنتی، فنا، تارے زمین پر،گجنی، تھری ایڈیٹس، تلاش، دھوم 3، پی کے اور دنگل شامل ہیں۔

فلمی ایوارڈ کی تقاریب میں شرکت نہ کرنے والے عامر خان 3 مرتبہ بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت چکے ہیں جو انہیں 'فلم راجہ ہندوستانی'، 'لگان' اور 'دنگل' پر دیا گیا۔

عامر خان نے فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈکشن کے شعبے میں بھی اپنی قسمت آزماتے ہوئے لگان، تارے زمین پر، جانے تو یا جانے نہ، دھوبی گھاٹ، تلاش اور دنگل جیسی کا میاب فلمیں بھی پروڈیوس کیں۔