LIVE

بلاول بھٹو اپنے والد سے پوچھیں کہ ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا، عمران خان

ویب ڈیسک
March 18, 2018
 


کراچی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو اپنے والد سے پوچھنا چاہیے کہ وہ ارب پتی بن گئے اور ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان نے کراچی کی گندگی اٹھانے کے لئے ایک ہفتے کا وقت دیا ہے، بلاول سے پوچھنا چاہتا ہوں 10 سال میں کراچی میں کوئی چیز ٹھیک کی ہے۔

عمران خان نے چیئرمین پیپلز پارٹی سے سوال کیا کہ آپ کے والد ارب پتی بن گئے ہیں ، کبھی ان سے پوچھا کہ پیسے کیسے آئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کراچی میں لوکل گورنمنٹ کا ایک نیا سسٹم چاہیے،جو سسٹم چلا آرہا ہے ہے اس کا فائدہ نہیں، کراچی کے تمام مسائل کےحل کے لیے ایک مکمل سسٹم دیں گے اور پولیس سسٹم کو بہتر بنائیں گے۔