LIVE

دبئی: خوشی کے عالمی دن پر پاسپورٹ پر ’مسکراہٹ والی مہر‘

ویب ڈیسک
March 20, 2018
 

دبئی میں خوشی کے عالمی دن پر حکومت کی طرف سے انوکھا اقدام کیا گیا جس میں مسافروں کے پاسپورٹ ’مسکراہٹ والی مہر‘ لگائی گئی۔

دنیا بھر میں خوشی کے عالمی دن کی مناسبت سے دبئی میں آنے جانے والے ہر افراد کو خوش کرنے کے لیے یہ انوکھا طریقہ اختیار کیا گیا۔

دبئی حکومت کی جانب سے تمام مسافروں کے پاسپورٹ پر امیگریشن کے دوران مسکرانے والے ایموجی کی مہر لگائی جس نے تمام مسافروں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔

2018 کی رپورٹ کے مطابق دبئی دنیا میں 18 واں خوشحال ملک ہے، اس بناء پر دبئی حکومت نے خوشی کے عالمی دن پر مسکراہٹ والی مہر کا تحفہ پر مسافر کو دیا۔

مسافروں کے پاسپورٹ پر لال رنگ کی ایموجی جیسی مسکراہٹ والی مہر لگائی جس پر مسافروں نے خوشی کا اظہار کیا اور دبئی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔