LIVE

اہلیہ کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والا پولیس افسر انتہائی مطلوب اشتہاری قرار

عدنان ملک,عدنان ملک
April 16, 2018
 

درخواست ضمانت مسترد ہونے پر جنید ارشد عدالت سے فرار ہو گیا تھا، ایف آئی اے۔ فوٹو: جیو نیوز

ایف آئی اے نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر اہلیہ کی ناریبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے اعلیٰ پولیس افسر کو انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم قرار دے دیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق پنجاب پولیس کے معطل ایس پی جنید ارشد نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر دوست کی مدد سے اہلیہ کا جعلی اکاؤنٹ بنا کر اپنی اہلیہ کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر اس پر شیئر کر دیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق سابق پولیس افسر کی اہلیہ کی جانب سے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو اس حوالے سے درخواست دی گئی جس پر تحقیقات کے بعد ٹھوس شواہد کی بنیاد پر جنید ارشد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق عدالت سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ملزم جنید ارشد فرار ہو گیا تھا جسے انتہائی مطلوب اشہتاری قرار دے کر اس کی گرفتاری کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی مدد مانگ لی گئی ہے۔