LIVE

سجاد علی کا نیا گانا 'لگایا دل' مداحوں میں مقبول

ویب ڈیسک
April 18, 2018
 

سجاد علی کا نیا گانا جذبات سے بھرپور ہے—۔ویڈیو اسکرین گریب

معروف گلوگار سجاد علی کے نئے گانے 'لگایا دل' نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

15 اپریل کو ریلیز کیے گئے اس گانے کو اب تک سیکڑوں مرتبہ دیکھا اور سنا جاچکا ہے۔

اس گانے کی شاعری بھی بہت خوبصورت ہے، جس میں شامل جذبات، محبت اور جدائی کا زخم سجاد علی کی آواز اور اس کی ویڈیو میں بھی نظر آتا ہے۔


اس گانے کی ویڈیو کی ہدایات سجاد علی کی صاحبزادی زو علی نے دی ہیں۔

ویڈیو میں نوعمری میں پروان چڑھنے والے جذبات کو دکھایا گیا ہے، جہاں ایک فریق دوسرے کی دوستی اور ہر بات شیئر کرنے کے انداز کو محبت سمجھ بیٹھتا ہے اور پھر اسے دل ٹوٹنے کا صدمہ سہنا پڑتا ہے۔







سجاد علی کا یہ نیا گانا بھی مداحوں میں مقبول ہو گیا ہے اور وہ سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔