LIVE

سندھ میں نگراں سیٹ اپ کے لیے اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد

عمیمہ ملک
April 18, 2018
 

سندھ کی اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس فنکشنل لیگ کے نند کمار کی دعوت پر بلایا گیا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

سندھ میں نگراں وزیراعلیٰ اور کابینہ کے اراکین کے ناموں کے چناؤ کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتحاد قائم ہو گیا ہے۔

سندھ میں نگراں سیٹ اپ کے قیام کے حوالے سے ایم کیو ایم، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔

اجلاس مسلم لیگ فنکشنل کے رکن صوبائی اسمبلی نند کمار کی دعوت پر منعقد ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ اور کابینہ کے دیگر اراکین کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں نگراں صوبائی کابینہ کے لیے خواجہ اظہار الحسن، پیر صبغت اللہ شاہ راشدی، خرم شیر زمان، سید سردار اور نند کمار کے نام تجویز کیے گئے۔

اس بات کا امکان ہے کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مدت 31 مئی کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد نگراں نگراں حکومت آئندہ الیکشن تک ملک کا نظام سنبھالے گی۔

اور ملک میں آئندہ عام انتخابات رواں برس جولائی کے آخری ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔