LIVE

علی ظفر نے میشا شفیع کے الزامات کی تردید کردی

ویب ڈیسک
April 19, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

گلوکار و اداکار علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے ہراساں کرنے کے الزامات کی تردید کر دی۔

علی ظفر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ میں بین الاقوامی سطح پر چلنے والی ’می ٹو‘ مہم سے اچھی طرح واقف ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک چھوٹی بچی اور بچے کا والد ہوں، ایک شوہر اور ایک ماں کا بیٹا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ایسا شخص ہوں جو رسوائی اور بے رحمی کے خلاف متعدد بار اپنے، اپنی فیملی، خاندان اور دوستوں کے لیے کھڑا ہوا اور میں آج بھی ایسا ہی کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس چھپانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے اور خاموشی بالکل بھی ایک آپشن نہیں ہے۔

علی ظفر نے میشا شفیع کی جانب سے عائد کیے گئے جنسی ہراساں کرنے کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ الزام کا جواب الزام سے نہیں دوں گا بلکہ میشا شفیع کے خلاف عدالت جاؤں گا اور مجھے پورا یقین ہے کہ سچ ہمیشہ غالب ہوتا ہے۔

گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر متعدد بار ہراساں کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے ساتھ اس طرح کا واقعہ رونما ہو سکتا ہے تو پھر کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔